بھٹکل12/جون (ایس او نیوز) ضلع اُترکنڑا کے انکولہ تعلقہ کے شیڈکولی سمندر سے آج منگل صبح ایک نامعلوم لاش برآمد ہوئی ہے جس کے تعلق سے پولس اس بات کا پتہ لگانے کی کوشش کررہی ہے کہ آیا یہ خودکشی کا معاملہ ہے یا پھر کسی نے اس کا قتل کرکے یہاں پھینکا ہے۔
سمندر میں تیرتی ہوئی حالت میں لاش کے پائے جانے کی اطلاع ملتے ہی انکولہ پولس موقع واردات پر پہنچی اورجائزہ لینے کے بعد لاش کو انکولہ سرکاری اسپتال پہنچادیا۔
انکولہ پولس تھانہ میں معاملہ درج کرنے کے بعد پولس پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔